اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 5 ملزمان کو ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی اور موچکو میں پولیس گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، جن میں سے 2 ملزمان عزیر بلوچ اور 3 شیراز کامریڈ گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲